ایک نظر حلقہ ارباب ذوق امریکا
مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد تو اردو کو پاکستان کی قومی اور سرکاری زبان کا درجہ ملنے کی تمام تر رکاوٹیں ختم ہوجانی چاہیے تھیں مگر ایسا نہ ہوا بلکہ آج تک اردو زبان کے ساتھ سوتیلی زبان کا سلوک...
View Articleناموں کا افشا اہم ہے یا کارروائی
بیرونی ممالک میں غیر قانونی بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے بارے میں اسمبلی میں بحث ہو رہی تھی کہ جن کو چند روز قبل معافی دیدی گئی ہے لیکن ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ ان کا تعلق دونوں...
View Articleکل تک جنہیں غرور تھا یاں تخت و تاج کا
ایک اخباری رپورٹ میں ہم نے پڑھا کہ ایک امریکی اسکالر واشنگٹن سے چلیں اور لندن پہنچیں۔ اس بی بی نے پاکستان پر ایک کتاب لکھ رکھی ہے۔ ظاہر ہے اس نے اس علاقہ کا مطالعہ کرتے ہوئے یہاں کے لوگوں کے لچھن دیکھے...
View Articleپریوں کا تالاب
رنی کوٹ کا خوبصورت طلسماتی قلعہ ضلع دادو میں واقع ہے، جو کیرتھر پہاڑی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ سلسلہ دریائے سندھ کے کناروں سے سفر کرتا، لکی سے ہوتا ہوا جنوب میں بڈھاپور تک جا پہنچتا ہے۔ رنی کوٹ کا یہ منفرد...
View Articleایدھی : تو نہتا لڑ رہا ہے …
پاکستان کا سب سے بڑا انسان، دنیا بھر میں گنتی کے چند بڑے انسانوں میں شامل، اپنے وطن میں لٹ گیا اور حکمران تادم تحریر بے بس و مجبور۔ مجرمانہ چپ سادھے، سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔ اب تو روتے اور ماتم کرتے...
View Articleمیر انیس کا کلام ، اصناف شاعری کا بہترین نمونہ
مرثیہ کا آغاز عرب کی سرزمین پر ہوا۔ اگر یہ کہا جائے کہ عربی شاعری کا آغاز ہی مرثیے سے ہوا تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ دور جہالت میں عربی مرثیہ خاصی ترقی کرچکا تھا۔ فارسی سے ہوتا ہوا مرثیہ اردو میں داخل ہوا۔...
View Articleانارکسزم کیا ہے؟
لینن اس خیال کا حامی تھا، یہ ایک ایسا خیال ہے جس سے غالباً کمیونسٹوں کی اکثریت اتفاق کرے گی کہ جب محنت کشوں کی آمریت اپنے مقاصد حاصل کرچکے گی تو ریاست کی مشینری کو تباہ کردیا جائے گا۔ ظاہری ریاست جو...
View Articleمہنگائی پر کنٹرول مشکل کیوں؟
افراط زر یعنی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ایک ایسی معاشی حقیقت ہے جس کا سامنا دنیا کے ہر ملک اور معیشت کو ہے، ہر حکومت اپنی معاشی ترجیحات میں اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ عام آدمی...
View Articleمہا بھارت، پھولتا غبارہ
آپ محکمہ انکم ٹیکس میں ملازم ہیں، بینک میں اعلیٰ عہدے پر فائز ایک خوبصورت خاتون سے شادی کرنے پر آپ کو ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے، جس میں آپ سے ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا جائے تو آپ کی...
View Article31 اکتوبر، دلخراش تاریخ …کوثر علی صدیقی
انسان جب پیدا ہوتا ہے تو ایک ہی فطرت پر پیدا ہوتا ہے، جو آگے چل کر مختلف رجحانات میں بدل جاتی ہے اور شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جو عام حالات میں تشدد پسندی کا رجحان رکھتا ہو، لیکن پانچوں انگلیاں برابر...
View Articleبھٹو مودودی ملاقات اور حسین مودودی کی وضاحت (2)
ٹھیک 9 بجے بھٹو مرحوم تین گاڑیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوئے ۔ پہلی گاڑی میں بھٹو مرحوم خود اور اُن کے ملٹری سیکریٹری، دوسری میں سرجن نصیر اے شیخ اور دوسرے ڈاکٹر حضرات، تیسری میں مرحوم کا طبی...
View Articleنئی نسل کا مستقبل
خیبر پختونخوا میں تعلیم عام کرنے کی تحریک کا سہرا خان عبدالغفار خان کو جاتا ہے۔ ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے دوران 1919ء میں مسلمانوں نے افغانستان ہجرت کی۔ خان عبدالغفار خان بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ...
View Articleاداروں کا تقدس؟
ہر جمہوری ملک میں پارلیمنٹ ایک ایسا ریاستی ادارہ ہوتی ہے جس کا احترام کیا جاتا ہے کیونکہ اس ادارے میں عوام کے منتخب نمایندے آتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے انتخابات کسی دباؤ، لالچ، بددیانتی پر مبنی نہیں ہوتے، یہی...
View Articleعزت
اگرہم اپنے ملک کوایک بحری جہاز سمجھیں۔ پچھلی چھ سے سات دہائیوں پرنظردوڑائیں توایسے لگتاہے کہ بحری جہازکسی بھی سمت سفرنہیں کررہا۔ اس بیڑے کاکوئی بے لوث کپتان ہی نہیں ہے۔ہم صرف اورصرف دائروں میں مسلسل...
View Articleبنگالی ہدایت کار کی کراچی میں پہلی اردو فلم
فلم ساز و ہدایت کار نظام الحق مشرقی پاکستان ڈھاکا سے تعلق رکھتے تھے اور وہ کافی عرصے سے مغربی پاکستان میں سرکاری ملازم تھے، پھر وہ ملازمت سے ریٹائر ہوکر کراچی ہی کے علاقے پاکستان کوارٹرز میں رہائش پذیر...
View Articleبھگت کنور
ایک چھوٹی سی کہانی ہے جو آپ کو سنانی ہے، آج کے دن ہی مارا تھا اس راگی کو، راگی کیا تھا بس ایک فقیر منش تھا، بہت ہی باریک سی آواز تھی، اور بہت دور تک چلی جاتی تھی، اپنی اس آواز سے کئی لوگوں کے من چرا کے...
View Articleفیصلہ ہمیں کرنا ہے
18ویں صدی میں ہندوستان کیا دنیا کے کسی حصے میں بھی رعایا کی تعلیم ریاست کی ذمے داری نہیں سمجھی جاتی تھی۔ علم دوست شہزادے اور امراء اپنے خرچ سے مدرسے قائم کرتے رہتے تھے، صوفیائے کرام کے اپنے حلقے اور...
View Articleکبڈی کے پالے
عمل کو علم پر فوقیت حاصل ہے۔ ہندوؤں کی مقدس کتاب گیتا میں یہ جملہ کرشن جی سے منسوب ہے۔ یہی خیال دوسری طرح انگریزی میں محاورہ بن گیا ہے کہ عمل لفظوں سے زیادہ گرج دار ہوتا ہے۔ علامہ اقبال نے تو اس خیال...
View Articleگل خان نصیرکی اردو شاعری
میری عمر کے لوگوں نے ابھی ٹھیک سے بولنا بھی نہ سیکھا ہوگا کہ اس خطے کی وہ توانا اور رہنما آواز ہمیشہ کے لیے تھم چکی تھی، جس نے بعدازاں ہم سمیت آنے والی کئی نسلوں کی فکری رہنمائی کرنا تھی (1983 گل خان...
View Articleدل ٹوٹ گیا
ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ وہ کہہ رہے تھے ’’یہ 2000 کا واقعہ ہے میں اندرون سندھ کے سفر میں تھا، میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جارہا تھا کہ اچانک ڈاکوؤں نے ہماری گاڑی کو گھیرلیا۔ میں نے ان سے کہاکہ...
View Article